182

گولین ہائڈروپاور پراجیکٹ کی بجلی15اپریل سے ایک ہفتے کے لئے بندرہےگی

چترال ( نمائندہ  ) ڈپٹی کمشنر چترال کےدفتر سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گولین گول ہائیڈروپاورپراجیکٹ سے چترال کو ملنے والی بجلی 15اپریل سے ایک ہفتے کیلئے بند رہیگی۔اور چترال کے صارفین کو ایک مرتبہ پھر نیشنل گرڈ سے منسلک کیا جائیگا۔پریس ریلیز میں مذید کہا گیا ہے کہ گولین گول پراجیکٹ کی یونٹ دو اور تین کی ٹیسٹنگ 15اپریل سے شروع ہوگی جو ایک ہفتے تک جاری رہیگی ۔گولین کے باشندوں اور ملحقہ علاقوں کے عوام کو بھی اطلاع دی گئی ہے کہ ٹیسٹنگ کے دوران گولین گول نالہ کے پانی کی بہاؤمیں غیر متوقع اضافہ اور کمی ہوگی ۔جوبچوں کیلئے خصوصی طور پر خطرناک ہوسکتی ہے ۔ لہذاعوام کو نالہ کے ایریے سے دوررہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں