217

مسلم لیگ (ن) چترال کے لئے نئے کابینہ کا اعلان۔صفت زرین جنرل سیکرٹری،نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ سیکرٹری اطلاعات مقرر

چترال(بشیر حسین آزاد)تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر نوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام اور مقامی قیادت کے ساتھ ضروری مشاورت کے بعد پی ایم ایل (این) چترال کے لئے نئے کابینہ تشکیل دیا ہے۔جس کے مطابق صفت زرین جنرل سیکرٹری،ساجد اللہ ایڈوکیٹ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ سیکرٹری اطلاعات ،زار عجم لال اورشوکت الملک سینئر نائب صدر ہونگے۔ ،حاجی محمد ظفر،عبدالغفار لال ،راجہ محمد خان،امیر الرحمن چارویلو،معراج علی جان،عصمت اللہ ،ناصر علی شاہ،مولانا عمران احمد،،ظفر اللہ پرواز نائب صدور مقرر کیئے گئے۔ اور معراج الدین فنانس سیکرٹری مقرر کیے گئے ہیں۔ نئے کابینے کے ممبران اپنے عہدوں کا جلد حلف اُٹھائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں