چترال ( نمائندہ ) کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے منگل کےروز گرم چشمہ اور بیگوشٹ کا دورہ کیا۔ جہاں پرائمیری سکول میں بچوں سے ملے اور مٹھائیاں تقسیم کی ۔ کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس نے علاقے کے عمائدین سے بھی ملاقات کی ، ان کے مسائل سنے اور حل طلب مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کی ۔ اس موقع پر بگوشٹ میں 35گھرانوں میں راشن پیکج بھی تقسیم کی ۔ علاقے کے عوام نے کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کاعلاقے کا دورہ کرنے،راشن تقسیم کرنے اور اُن کے مسائل حل کرنے کییقنین دہانی پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔
210