378

چترال بازارسے کچراوردیگرگندگی کو ٹھگانے لگانے کے لئے 4گاڑیاں اورٹی ایم اے اسٹاف کام کررہے ہیں؍شبیراحمد

چترال(ڈیلی چترال نیوز)صدرتجاریونین شبیراحمداورچیئرمین نائبرہوڈمیرصمدچترال ٹونے ٹی ایم اوقادرناصرکاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ چترال کے کئی سالوں سے پڑے گندگی کوٹھکانے لگانے کے لئے انہوں نے جومہم شروع کی ہے وہ تقریف کے مستحق ہے۔انہوں نے کہاکہ چترال بازارپورے چترال کے ماحول کی عکاسی کرتاہے اوراس صاف ماحول کے مثبت اثرات پورے چترال پرپڑیں گے ۔شبیراحمدنے کہا کہ کچراوردیگرگندگی کو ٹھگانے لگانے کے لئے 4گاڑیاں اورٹی ایم اے اسٹاف کام کررہے ہیں۔اس موقع پرٹی ایم اوچترال قادرنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ چترال شہرکے اطراف جہاں بھی کچرے اوردیگرگندگی موجودہوں ۔اُن کی تصویرلے کردرخواست کے ساتھ ٹی ایم اے افس میں جمع کریں آپ کے اطلاع پر ٹی ایم اے اسٹاف اُن کچروں کواٹھانے کاانتظام کرے گااوریہ سلسلہ تین ماہ تک جاری رہے گا۔انہوں نے بازاریونین اورچترال کے عوام سے صفائی کے سلسلے میں بھرپورتعاون کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں