371

پاکستان اور کویت نے گولن گول پن بجلی منصوبے کے لئے 15 ملین ڈالر کے معاہدہ پر دستخط کر دیئے

(اے پی پی) پاکستان اور کویت فنڈز نے گولن گول پن بجلی منصوبے کے لئے 15 ملین ڈالر کی ضمنی قرضہ کے معاہدہ پر دستخط ہوئے ہیں۔ کویت اس منصوبے پر 37 ملین ڈالر کی مشترکہ سرمایہ کاری میں بھی شامل ہے۔

کویت فنڈ کی جانب سے عرب اقتصادی ترقی کے لئے کویت فنڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل غنیم سلیمان الغنیمن نے جبکہ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن سید غضنفر عباس جیلانی نے معاہدے پر دستخط کئے۔

تقریب میں کویت فنڈ کے اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر برائے مشرقی، جنوبی ایشیاء اور پیسیفک ممالک فواز العدثانی، کویت کے سفارت خانے کے ناظم الامور فہد المزیل، اقتصادی امور ڈویژن وزارت آبی وسائل اور واپڈا کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن سید غضنفر عباس نے کہاکہ گولن گول پن بجلی منصوبے کی تکمیل سے صوبہ خیبر پختونخوا اور چترال میں رہنے والے لوگوں کے لئے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس سے علاقے کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی اور سیاحت و اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں