تازہ ترین
Home >> تازہ ترین >> صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے چترال آنے کا وعدہ کیا ہے۔نوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ

صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے چترال آنے کا وعدہ کیا ہے۔نوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ

چترال(نمائندہ  )تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے نئے ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) چترال نوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ کے ساتھ حالیہ ایک ملاقات میں ترال آنے کاوعدہ کیا ہے۔میاں شہباز شریف نے ملاقات میں نئے ضلعی صدر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیا اور اُن سے چترال میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی۔اور کہا کہ چترال کی تعمیر وترقی کے لئے شروع کیے گئے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا اور خدانے اگر موقع دیا تو چترال کی ترقی کے لئے مزید کام کرینگے۔اُنہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف چترال کے بارے میں جو ترقیاتی ویژن رکھتے ہیں اس کو آگے بڑھایا جائیگا۔میاں شہباز شریف نے بہت جلد چترا ل آنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔