268

تین دن کے اندر نہر پر کام شروع نہ ہوا تو گولین روڈ پر پراجیکٹ اور واپڈا کے گاڑیوں کی آمدورفت بند کردیں گے۔عمائیدن علاقہ

چترال(عبدالقفارلال )گذشتہ روز گولین گول متاثرہ نہر کے سلسلے میں معززین علاقہ کا ایک اجلاس ہوا۔اجلاس سے خطاب میں مولانا عبدالقہار نے کہا کہ گولین گول ہائڈیل پراجیکٹ کی طرف سے علاقے کا نہر متاثر ہوگیا ہے اور حسب وعدہ نہر بروقت بحال نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے فصلیں اور درخت سوکھ گئے۔جس کے وجہ سے علاقے کے لوگوں کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہا ہیں۔اُنہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر متاثرہ گولین گول نہربوبکہ میں تین دن کے اندر کام شروع نہیں ہوا تو گولین گول پراجیکٹ کے گاڑیوں کو چلنے نہیں دینگے انہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال ،ڈسٹرکٹ ناظم چترال اور ڈی پی او چترال سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گولین گول ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کے ڈائریکٹر نے ڈیم تعمیر کرتے وقت نہر دوبارہ تعمیر کرنے کا جووعدہ کیا تھا۔اُسے پورا کرنے میں کردار ادا کریں۔انھوں نے کہا کہ پی ڈی حسب وعدہ نہر بوبکہ بحال کرے بصورت دیگر اگر تین دن کے اندر نہر پر کام شروع نہ ہوا تو ہم گولین روڈ پر پراجیکٹ اور واپڈا کے گاڑیوں کی آمدورفت بند کردیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں