چترال(نمائندہ )اپر چترال بونی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے عہداروں اور سینئر ورکرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر پی پی پی اپر چترال امیر اللہ منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پارٹی کو آنے والے الیکشن میں بھرپور انداز میں کامیاب کرنے کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی اپر چترال سمیت پورے ضلع میں متحدہے۔اُنہوں نے کہا کہ ورکرز آنے والے الیکشن کے لئے اپنے بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر پی پی پی کو شاندارکامیابی دلانے میں اپنا کردار بھرپور ادا کریں۔اُنہوں نے کہا کہ ممبر شپ مہم بھی زور وشور سے جاری ہے۔اور وی سی لیول تک تمام تنظیمات تین چار دنوں میں مکمل ہونگے۔اجلاس میں ریشن سے تعلق رکھنے والے آل پاکستان مسلم لیگ کے (ریٹائرڈ)کپٹن کاکا جان،اور بلبل امان نے پارٹی چھوڑ کر پی