320

تجار یونین کی جانب سے چترال بازار کے لیے28ممبران پر مشتمل ایگزیگٹیو کمیٹی تشکیل دے دی گئی

چترال (نمائندہ   ) گذشتہ روزتجا ریونین چترال کا اہم اجلاس خیر الاعظم کے زیر صدارت چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمان خصوصی میر حاکیم تھے۔اجلاس کے انعقاد کا مقصد چترال بازار کے لیے ایگزیکٹیو کمیٹی تشکیل دینا اور بازار کے مختلف مسائل پر بحث کرنا تھا۔اجلاس میں تجار یونین کی جانب سے ایک ایگزیگٹیو کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔جس کے تحت کمیٹی 28 ممبران پر مشتمل ہوگی اور بعد میں اس میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔کمیٹی کے ممبران کی تفصیل درجہ زیل ہے۔1۔ حاجی جلیل ،شاہی بازار 2۔خلیل احمد ،بائی پاس روڈ 3۔عبداللہ ،کروپ بشت بازار 4۔شیر حاکیم ،پی۔آئی۔اے چوک 5۔حاجی خیر الاعظم ،شاہی بازار 6۔حاجی میر حاکیم ،شاہی بازار7۔حاجی بلور ،پی۔آئی ۔اے چوک 8۔عزیز الرحمن ،بائی پاس روڈ 9۔ صلاح الدین ، حیات مارکیٹ 10۔داؤد ،پرانا سبزی منڈی 11۔عبدالرزاق، چیوپل دنین 12۔عبداللہ صدیق ،بلچ 13۔انور حسین ،بلچ 14۔خالد سردار،اتالیق بازار 15۔نوید اقبال،سبزی منڈی 16۔شجاع ، مستری پولو گراؤنڈ 17۔اجمل خان ، شاہی بازار 18۔جاوید علی،نیو بازار 19۔ذوالفقار احمد، ڈی۔سی آفس روڈ 20۔ مجیب الرحمن ،دنین 21۔عبدالجمیل ، حیا ت مارکیٹ 22۔رحمت ولی شاہ ، بائی پاس روڈ 23۔سمیع الدین، پرانا سبزی منڈی 24۔نور نبی ،بائی پاس روڈ 25۔غلام حبیب، بائی پاس روڈ 26۔رحمت الہی، سبزی منڈی 27۔عظیم اللہ شاہی مسجد روڈ 28۔قاضی شفیق، اتالیق بازار۔اجلاس میں تجار برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس میں تجار برادری کو چترال بازار کے مسائل پر کھل کر بحث کرنے کی دعوت دی گئی۔شرکاء نے بازار کے مسائل کے حوالے سے اپنے خیالات کا بھرپور اظہار کیااور تجار یونین کے صدر شبیر احمد کی کارکردگی کو سراہاگیا۔صفائی کے حوالے سے تجار یونین کے صدر کی محنت اور چترال بازار کے لیے دن رات تگ و دو کرنے پر صدر تجار یونین شبیر احمد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ بازار میں مختلف جگہوں پر ڈسٹ بین کی کمی کی وجہ سے بازار میں صفائی کے اقدامات ممکن نہیں ہو پارہے جس کے لیے جلد از جلد زیادہ سے زیادہ ڈسٹ بین مہیا کیے جائیں۔شرکاء نے مزید کہا کہ چترال بازار کو اپنی نوعیت کے مختلف مسائل درپیش ہیں جن کے حل کو عملی جامہ پہنانے کے لیے فوری اقدامات کی آشد ضرورت ہے تجار برادری نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ صدر تجار یونین چترال بازار کے مسائل کے حل کے لیے اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔تاکہ ان مسائل کی فوری حل کے بعد چترال بازار میں تمام تاجروں کے علاوہ عوام الناس کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں تجار یونین کے صدر شبیر احمد نے اپنے خطاب میں شرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ چترا ل بازار کی موجودہ حل طلب مسائل انشاء اللہ جلد از جلد تمام حکومتی اداروں کو ساتھ لیکر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔اُنہوں نے کہا کہ وہ ٹی۔ایم ۔او کے مشکور ہیں جنہوں نے ان کے ساتھ تعاون کیا۔اور ڈی۔سی چترال ارشاد سودھر اور ٹی۔ایم ۔او چترال قادر ناصرتجار یونین کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں ۔انتظامیہ کے ساتھ ملکر تجار یونین چترال بازار کے مسائل بہت جلد حل کریں گے۔بازار میں مختلف جگہوں میں پانی کے تحفظات کے حوالے سے کہا کہ پانی کا مسئلہ بھی حل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چترال بازار میں اسٹریٹ لائٹز نا قص ہونے کی وجہ سے کام نہیں کررہے ہیں۔اس مسئلے کے حل کے لیے ڈی۔سی کو درخواست دی تھی اور ملاقات بھی کی تھی جس کے بعد ڈی۔سی صاحب نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اسٹریٹ لائٹز کے مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صدر کفایت اللہ نے کہا کہ اے۔ڈی۔سی منہاس الدین کو ڈسٹ بین کی دستیابی کے لیے درخواست دیا ہے جلد بازار کے لیے ڈسٹ بین کا بندوبست کیا جائے ۔نائب صدر کفایت اللہ نے اجلاس میں موجود تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔مہمان خصوصی میر حاکیم نے کہا کہ تجار یونین بہت بہترین کام کررہا ہے ۔اُنہوں نے تجار یونین کو ون وے کے خاتمے پر زور دیا کہ وہ ون وے کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اُنہوں نے اُمیدکا اظہار کیا کہ تجار یونین محنت اور لگن سے کام کرکے بازار کے مسائل کو فور ی طور پر حل کرئے گا۔اور اپنے منشور پر عمل کرکے تاجر برادری کی توقعات پر پورا اُترینگے۔اجلاس کے آخر میں صدر محفل خیر الاعظم نے اختتامی خطاب میں تجار برادری سے تعلق رکھنے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔نئے تشکیل شدہ ایگزیگٹیو کمیٹی کو تاکید کی کہ وہ بھی تجار یونین کے ساتھ ساتھ مسائل حل کرنے کے لیے اپنی تعاون کو یقینی بنائیں۔اوراُنہوں نے بھی بازار کے مسائل کے حل کے لئے انتخابی منشورپر عمل درآمد کرنے کے لئے تجار یونین پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں