Site icon Daily Chitral

خیبرپختونخوامیں دیہی وشہری سہولیات کی اٹھ بڑی اسکیموں کیلئے ایک ارب تیرہ کروڑروپے فوری جاری

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال )خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے مختلف اضلاع میں سوا تین ارب مجموعی لاگت کی دیہی و شہر ی سہولیات کی 8 بڑی سکیموں کیلئے ایک ارب تیرہ کروڑ روپے فوری جاری کرنے کی منظوری دی ہے تاکہ یہ اہم سکیمیں بروقت مکمل کی جا سکیںیہ منظوری سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان کی زیرصدارت اے ڈی پی جائزہ اجلاس میں دی گئی جس میں سیکر ٹری بلدیات سید جمال الدین شاہ، سیکرٹڑی لوکل کونسل بورڈ سید ظفر علی شاہ، چیف پلاننگ آفیسر میڈم طاہرہ یاسمین ، ڈائریکٹر جنرل بلدیات عادل صدیق اور ڈائریکٹر جنرل پشاور ترقیاتی ادارہ سلیم حسن وٹو کے علاوہ دیگرمتعلقہ حکام نے شرکت کی ان سکیموں میں مردان، صوابی، سوات اور دیر بالامیں بس ٹرمینلز کی تعمیر، بڑے شہروں میں بچت بازاروں کا قیام، تمام ڈویژنل شہروں کی خوبصورتی، مختلف شہروں اور قصبوں میں حفظان صحت کے مطابق مذبحہ خانوں کی تعمیر، موجودہ پارکوں میں بچوں کیلئے الگ پلے لینڈز کا قیام، منڈا دیر پائیں میں کمیونٹی سنٹر کا قیام اور دیر بالا میں ترقیاتی پیکیج پر عمل شامل ہیں اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت محکمہ بلدیات کی نئی اور جا ری تمام سکیموں پر کام کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اوربعض ضروری فیصلے کئے گئے سینئر وزیر نے تمام جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے خبر دار کیا کہ ترقیاتی عمل میں تاخیر پر متعلقہ حکام سے سخت باز پرس ہو گی اُنہوں نے پشاور ترقیاتی ادارہ کو اپنی سکیموں پر کام زیادہ کرنے کی بطور خاص تاکید کرتے ہوئے واضح کیاکہ پشاور میں دیگر سکیموں کے علاوہ فیز تھری باب پشاور فلائی اوور اور پجگی روڈ سے ورسک روڈتک رنگ روڈ کی تعمیر جیسے میگا منصوبوں پر نمایاں پیشرفت نظر آنی چاہئے اور اس سلسلے میں محض ٹھیکیداروں اور تعمیراتی کمپنیوں کی یقین دہانیوں پر اکتفا کرنے کی بجائے ان سکیموں کی دن رات نگرانی ہونی چاہئے اُنہوں نے ترقیاتی سکیموں کی معیاری اور بروقت تکمیل کیلئے ماہانہ جائزہ اجلاس بلانے اور پیشرفت کی رپورٹس سے انہیں بھی اگاہ کرنے کی ہدایت بھی کی عنا یت اللہ نے واضح کیا کہ صوبے بھر میں انفرا سٹرکچر کی بہتری اور تعمیر و ترقی کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل ہونے چاہئیں کیونکہ ان کا تعلق براہ راست عوامی مفاد اور قومی خوشحالی سے ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے کارکردگی کی بنیاد پر سزا و جزا کا نیا نظام متعارف کیا ہے سینئر وزیر نے محکمہ خزانہ کو ترقیاتی سکیموں کیلئے فنڈز کے بلاتاخیر اجراء کی تاکید کی قبل ازیں حکام نے انہیں سکیموں پر ہونے والی پیشرفت، فنڈز کی صورتحال اور درپیش دیگر مشکلات سے اگاہ کیا۔
<><><><><><>
سیکرٹری مواصلات کا ایبٹ آباد میں تعمیراتی ٹینڈر کھولنے میں تاخیر کا سخت نوٹس
صوبائی سیکرٹری مواصلات نے ضلع ایبٹ آباد میں مختلف شاہراہوں کی تعمیر کے ٹینڈر کھولنے میں غیرضروری تاخیر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسکی تحقیقات کیلئے دو الگ انکوائری کمیٹیاں قائم کر دی ہیں ان شاہراہوں میں گلیات کے تین تین کلومیٹر باڑیاں تا ڈھرہ روڈ، کالی منڈی بڈھیاڑ روڈ، چاچفن تا بٹنارہ روڈ براستہ آرام گولہ، دس کلومیٹر بھٹی تا لوئیر سرجال روڈ، چار کلومیٹر نمبل تا کرلی روڈ اور چھ کلومیٹر جنڈالا تا لوئیر پالک روڈ شامل ہیں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات انجینئر محمد آصف خان نے صوبائی بلڈنگ کنسٹرکشن کے سپرنٹنڈنگ انجینئر محمد ایوب خان کی سربراہی میں قائم دونوں انکوائری کمیٹیوں کو فوری کام شروع کرنے، دو ہفتوں کے اندر تاخیر کے محرکات پر مبنی رپورٹ تیار کرنے اور ذمہ داران کے خلاف سخت ترین تادیبی کاروائی تجویز کرنے کی ہدایت کی ہے درایں اثناء محمد آصف خان نیمحکمے کے تمام شعبہ جاتی سربراہوں اور انینئرز کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ ٹینڈرز کے اجراء اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل میں تاخیر کا سخت ترین نوٹس لیا جائے گا اور غفلت و بے قاعدگی کے مرتکب اہلکاروں کی عبرتناک سرزنش کی جائے گی۔
<><><><><><>

Exit mobile version