309

فردوس عا شق اعوان نے پیپلز پارٹی کے بعد پی ٹی آئی چھوڑکر ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

فیصل آباد :فردوس عا شق اعوان نے پیپلز پارٹی کے بعد پی ٹی آئی چھوڑکر ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ۔
تفصیلات کے مطا بق ذرائع نے بتا یا کہ فردوس عاشق اعوان پیپلز پارٹی چھوڑ کر جن وعدوں پر پی ٹی آئی شا مل ہو ئیں تھیں عمران خان وہ وعدے وفا نہ کر سکے ذرائع نے بتا یا کہ فردوس عاشق اعوان خواتین ونگ کی صدارت چا ہتی تھی سا بق وفاقی وزیر نے دلبرداشتہ ہو کر پی ٹی آئی کو بھی خیر آباد کہہ کر ن لیگ میں شمو لیت کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے ۔ سا بق وفاقی وزیر بہت جلد ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف سے ملاقات کریں گی اور رواں ماہ کے آخر میں ن لیگ میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں