270

مسلمان جہاں بھی مشکلات سے دوچار ہوں ان کے دیگر مسلمان بھائی ان کی دل کھول کر مدد کریں۔حافظ عبد الرؤف کاپریس کانفرنس

چترال (ڈیلی چترال نیوز)جماعت الدعوۃ کے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن مرکزی چیئرمین حافظ عبد الرؤف نے گذشتہ روز چترال پریڈ گراؤنڈ کے مقام میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نہ صرف پاکستان بلکہ تمام بیرونی دنیا میں بھی آفت سماوی کا شکار ہونے والے متاثرین کی ہر ممکن امداد کررہا ہے۔ یہ ایک اسلامی مشن ہے کہ مسلمان جہاں بھی مشکلات سے دوچار ہوں ان کے دیگر مسلمان بھائی ان کی دل کھول کر مدد کریں اور انہیں اس مصیبت سے نکالنے کی بھر پور جدوجہد کریں ضلع چترال میں فلاح انسانیت کے کارکن سیلابوں کے دوران متاثریں کی جن کے مکانا ت مکمل طور پر بہہ گئے تھے کیلئے شلٹر تعمیر کرنے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ امداد وہ اپنی طرف سے نہیں بلکہ مخیر افراد کے تعاون سے لوگوں میں تقسیم کررہے ہیں ۔ جنہوں نے دل کھول کر اپنے متاثرہ بھائیوں کی امداد کیلئے انہیں دیا ہے۔یہ سب کچھ مسلمانوں کی جذبہ ہمدردی اور کشادہ قلبی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی فہرست بنا کر ان کے مکانات کیلئے ٹین کی چادریں اور دیگر ضروری سامان مہیا کیا جارہا ہے۔حافظ عبدالرؤف نے کہاکہ فلاح انسانیت فاونڈیشن نے اس آفات کے دوران اور اس کے بعد متاثریں اور مصیبت زدگان کی ہرممکن امداد جس کا مقصد کسی کو خوش کرنا یا کوئی اور مقصد ہرگز نہیں بلکہ رضائے الٰہی کا حصول ہے اور یہ مقصد پیش نظر تھاکہ ہمارے رضاکار اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر ضلعے کے گوشے گوشے میں ریلیف پہنچانے کا ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ اجتماع سے جماعت الدعوۃ ضلع دیر کے امیر ابو ہارون ،تحصیل ناظم مستوج مولانا یوسف ،شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پرجماعت الدعوۃ کے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے وائیس چیئر مین FIFشاہد محمد،ڈاکٹر ظفرچیمہ،زونل انچارچFIFدیر زون ابو ہارون،کوارڈینیٹر FIFابوبکر محمد شفیق اور عامر بٹ موجود تھے۔

DSC00487

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں