777

پاکستان پیپلزپارٹی نظریاتی لوگوں کی جماعت ہے اور کرپشن کی حوصلہ شکنی کرتی ہے ، ناہیدہ سیف ایڈوکیٹ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)پی پی پی چترال خواتین ونگ کے ضلعی صدرناہیدہ سیف ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکن پارٹی کو فعال کرنے اور دوبارہ اپنی پوزیشن پر لانے کے لیے کوشاں ہیں یہ پارٹی وفاداروں اور قربانی دینے والوں کی پارٹی ہے کارکنوں کی جدوجہد کئی سالوں پر محیط ہے ۔یہ پارٹی ضمیر فروشی اور کرپٹ مافیا کو مسترد کرتی ہے جس کے بارے میں واضح پیغام پارٹی چیئرمین نے پہلے ہی دی ہوئی ہے کچھ عناصر پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور پارٹی کے نظریاتی کارکنوں میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے اور پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر چترال میں خواتین ممبر شپ کیمپین کا انعقاد کرتے ہوئے خواتین پر زور دیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ممبر شپ کیمپین میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی خواتین کے حقوق کا ضامن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کبھی بھی کرپٹ مافیا کی حوصلہ افزائی نہیں کر سکتی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کرپشن کے خلاف زیرو ٹولیرنس پالیسی ہے یہ وہ پارٹی ہے جس کے قائدین نے غلط کو غلط کہنے کے پاداش میں اپنی جانیں تک گنوا بیٹھے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے مخلص کارکن پارٹی کے نظریات اور پارٹی کی پالیسی کے ساتھ کھڑے ہیں اور آنے والے الیکشن میں کرپشن سے پاک خوشحال پاکستان کے لیے عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں