چترال (ڈیلی چترال نیوز)پی پی پی چترال خواتین ونگ کے ضلعی صدرناہیدہ سیف ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکن پارٹی کو فعال کرنے اور دوبارہ اپنی پوزیشن پر لانے کے لیے کوشاں ہیں یہ پارٹی وفاداروں اور قربانی دینے والوں کی پارٹی ہے کارکنوں کی جدوجہد کئی سالوں پر محیط ہے ۔یہ پارٹی ضمیر فروشی اور کرپٹ مافیا کو مسترد کرتی ہے جس کے بارے میں واضح پیغام پارٹی چیئرمین نے پہلے ہی دی ہوئی ہے کچھ عناصر پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور پارٹی کے نظریاتی کارکنوں میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے اور پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر چترال میں خواتین ممبر شپ کیمپین کا انعقاد کرتے