235

ایم پی اے سلیم خان کا دورہ کیسو،شمولیتی تقریب میں درجنوں پی پی پی میں شامل

چترال (نمائندہ  )پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سلیم خان نے گذشتہ روزہ کیسو کا دورہ کیا جہاں پر کرکٹ میچ میںبحیثیت خصوصی شریک ہوئے۔ ایم پی اے سلیم خان نے اس موقع میں پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی واحد جماعت ہے جو آج تک چترال کی خدمت کرتی آئی ہے اور آئیندہ بھی خدمات کا یہ سلسلہ جاری رکھے گی۔اُنہوں نے کہا کہ پی پی پی غریبوں کی اور خدمت کرنے والی جماعت ہے پی پی پی کبھی ووٹ دیکھ کر کام نہیں کرتی چترال میں بہت ایسے جگے ہیں جہاں پی پی پی کے انتہائی کم ووٹ ہیں مگر پی پی پی وہاں بھی کرڑوں روپے کے کام کرچکی ہے اور آئیندہ بھی کرئے گی جس کی مثال بی آئی ایس ای پی کارڈ ہیں جو بلا تفریق تقسیم ہوئی اور ہر جماعت کے لوگ لے رہے ہیں۔اس موقع پر دروش تحصیل کے صدر عبدالحمید نے اپنے خطاب میں پی پی پی کو مزید مضبوط کرنے کے لیے کیسو کے نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا۔جنرل سیکرٹری دروش تحصیل سکندر میتار نے ایم پی اے سلیم خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ کیسو جیسے پسماندہ علاقے کے لئے اپنے دور میں دیڑھ کروڑ روپے کا واٹر سپلائی سکیم دیا اور باقی مسائل بھی حل کیے۔اُنہوں نے کہا کہ پی پی پی واحد جماعت ہے جو لوگوں کی مسائل حل کرتی ہے۔اس موقع پر ایک شمولتی تقریب میں کیسو سےدرجنوں بزرگوں اور نوجوانوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔تقریب میں ضلعی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیصل،سب ڈویژن چترال کے صدر عالم زیب ایڈوکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالرزاق براموش،ٹاون کبینٹ عالم ،آفس سیکرٹری زرمست ،صاحب جان،علماء ونگ کے صدر قاری نظام سمیت تحصیل دروش پی وائی او اور پی ایس ایف کے عہدداران بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں