چترال (ڈیلی چترال نیوز) راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر میجر جنرل (ریٹائرڈ ) اظہر محمود کیانی نے ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر کی دعوت پر ٹاؤن ہال میں امراض قلب کے بارے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چترال میں امراض قلب کی بڑھتی ہوئی شرح کے اسباب بیان کئے اور دل کی بیماریوں سے دور رہنے کی اختیاطی تدابیر بیان کئے ۔ انہوں نے خون کی شریانوں کے بند ہونے کی وجہ سے دوران خون کے متاثر ہونے کے نتیجے میں لاحق ہونے والی امراض (آئی ایچ ڈی) کو جہاں مہلک قرار دیا ، وہاں اسے انتہائی آسانی سے قابل علاج ہونے کی نوید سنائی اور