235

محمد کوثر ایڈوکیٹ کو سب ڈویژ ن چترال کا صدر مقرر کرتے ہوئے انہیں ویلج کونسل لیول سطح پر تنظیم سازی کرنے کی ذمہ داری دی گئی

چترال (عبدالغفار سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ایک اہم اجلاس جغور میں پارٹی لیڈر محمد وزیر خان کے رہائش گاہ کشم ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں پارٹی کے ضلعی صدرمحمد نوید چغتائی ، سابق صدر اور ایم پی اے سید احمد خان، صفت زرین، محمد کوثر ایڈوکیٹ، ساجد اللہ ایڈوکیٹ ، زار عجم خان ، عبدالغفار، خورشید مغل،قاری عمران،شوکت الملک،راجہ،فضل رحیم ایڈوکیٹ ،حاجی ظفر،، غلام حضرت انقلابی ایڈوکیٹ اور دوسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعدد فیصلے کئے گئے جن میں محمد کوثر ایڈوکیٹ کو سب ڈویژ ن چترال کا صدر مقرر کرتے ہوئے انہیں ویلج کونسل لیول سطح پر تنظیم سازی کرنے کی ذمہ داری دی گئی جبکہ مستوج سب ڈویژن میں بھی اسی طرح صدر مقرر کرکے انہیں ذمہ داری سونپ دی جائے گی۔ اجلاس میں پارٹی کے قائد میاں نواز شریف کے دورہ چترال کے حوالے سے بھی سیر حاصل بحث ہوئی اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا بھی دورہ چترال اور گیس سمیت روڈ منصوبہ جات کی افتتاح سے متعلق مختلف امور پر بحث ہوئی ۔ اس موقع پر پارٹی کے قائدین نے کہاکہ میاں نواز شریف کی چترال پر خصوصی مہربانیوں اور ریکارڈ تعداد میں ترقیاتی کاموں کی وجہ سے یہاں آنے والی الیکشن میں جیت صر ف اور صرف مسلم لیگ (ن) کی ہوگی اور یہ وقت ہے کہ پارٹی کے کارکن گھر گھر تک نواز شریف کا نظریہ ارندو سے بروغل تک گھر گھر پہنچانے کا فریضہ سرانجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں