216

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چار ملازمین انصاف کے تلاش میں بھوک ہڑتال پر مجبور

چترال (نمائندہ  ) ضلع کونسل چترال اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن میں 1980ء کے عشرے سے ملازمت کرکے فارغ ہونے کے بعد چار ملازمین اب پنشن اور دوسرے مراعات کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھاکر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے انصاف کےتلاش میں در بدر ٹھوکر کھاتے پھرنے اور کوئی شنوائی نہ ہونے کے بعد اب بھوک ہڑتال پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ وہ گزشتہ پانچ دنوں سے ضلع کونسل کے سامنے سڑک پر دھرنا دئیے بیٹھے ہیں۔ مشین اپریٹر اور ہیلپرکی اسامیوں پر کام کرنے والے ان چار ریٹائرڈ ملازمین میں سے دو انتقال کرگئے ہیں اور ان کے بال بچے پنشن سے محروم ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ حکومت کے قاعدہ وقانون کے تحت وہ پنشن اور دوسرے مراعات سے جب بغیر کسی وجہ کے محروم کردئیے گئے تو انہوں نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا جس پر عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ دیا اور ایک سال تک انہیں پنشن کی ادائیگی ہوتی رہی مگر اب ٹی ایم اے چترال بجٹ کی عدم دستیابی کی بنا پر ان کا پنشن بند کردیا ہے اور وہ ایک سال سے بھوک اور فاقے سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر چوبیس گھنٹوں کے اندر ان کی شنوائی نہیں ہوئی تو وہ بال بچوں کے ساتھ اس روڈ پر تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کرنے پرمجبور ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں