چترال (نمائندہ ) ضلع کونسل چترال اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن میں 1980ء کے عشرے سے ملازمت کرکے فارغ ہونے کے بعد چار ملازمین اب پنشن اور دوسرے مراعات کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھاکر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے انصاف کےتلاش میں در بدر ٹھوکر کھاتے پھرنے اور کوئی شنوائی نہ ہونے کے بعد اب بھوک ہڑتال پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ وہ گزشتہ پانچ دنوں سے ضلع کونسل کے سامنے سڑک پر دھرنا دئیے بیٹھے ہیں۔ مشین اپریٹر اور ہیلپرکی اسامیوں پر کام کرنے والے ان چار ریٹائرڈ ملازمین میں سے دو انتقال کرگئے ہیں اور ان کے بال بچے پنشن سے محروم ہیں۔