266

بی بی فوزیہ کے کیس پر جے آئی ٹی تشکیل دے کر شفاف تحقیقات ہونی چاہئے ۔ صلاح الدین جانی

چترال(نمائندہ  ) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ لوئر چترال کے صدر صلاح الدین جانی نے
اپنے ایکاخباری بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ بھیجنے کی پاداش میں ان کے خلاف کاروائی احسن اقدام ہے جس پر چیرمین پی ٹی آئی عمران خان خراج تحسین کے مستحق ہے۔ جو کہ کرپشن کے خاتمہ کی جانب انقلابی قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئے تاکہ کوئی بے گناہ اس اقدام کی زد میں نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی اے بی بی فوزیہ نے چترال کی بہت زیادہ خدمت کی ہے ان کی قیادت میں چترال میں پارٹی ناقابل تسخیرقوت بن چکی ہےاس لئے ان کے کیس کو خصوصی طور پر دیکھ کر کوئی فیصلہ کیا جائے۔اُنہوں نے کہا کہ  سوشل میڈیا میں جو لوگ محض شو کاز نوٹس کو لے کر پی ٹی آئی اور بی بی فوزیہ کے خلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں وہ بھی قابل مذمت ہے ان کو چاہئے کہ وہ پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات میں بات کرنے کی بجائے اپنے اپنے جماعتوں کی فکرکریں ۔ کیونکہ یہ خالصتاً پی ٹی آئی کا اندرونی معاملہ ہے امید ہے کہ اس معاملے پر شفاف انکوائری ہوکر بہت جلد حقائق سب کے سامنے آئینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں