335

میرااپناکوئی فیس بک اکاؤنٹ نہیں ہے کوئی میرے نام پرفیک فیس بک اکاؤنٹس بناکرچلارہاہے جس سے میراکوئی تعلق نہیں ہے؍ایم پی اے سردارحسین شاہ

چترال(ڈیلی چترال نیوز)ممبرصوبائی اپرچترال سیدسردارحسین شاہ نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ میرااپناکوئی فیس بک اکاؤنٹ نہیں ہے کوئی میرے نام پرفیک فیس بک اکاؤنٹس بناکرچلارہاہے جس سے میراکوئی تعلق نہیں ہے ۔فیک آئی ڈی بنانے والوں کے خلاف متعلقہ اداروں کودرخواست دی ہے۔اُن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اس لئے سوشل میڈیاکے تمام احباب اور دوستوں کوبروقت اطلاع دی جاتی ہے کہ نا معلوم افراد میرے نام سے منسوب فیک اکاؤنٹس بناکرمجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اس لئے میرے نام پرجتنے بھی اکاؤنٹس ہیں اُ ن سے میراکوئی تعلق نہیں ہے ۔ اور کسی بھی غیر شائستہ ، غیر اخلاقی اور غیر اسلامی پوسٹ کو مجھ سے منسوب نہ کیا جائے ۔ انشاء اللہ جلد اس قسم کے مذموم حرکت کرنے والے فرد کو گرفت میں لایا جائے گا ۔ اور سائبر کرائم ایکٹ کے تحت اُسے سزا دلوایا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں