چترال ( محکم الدین ) ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ نے تریچمیر ڈرائیور یونین کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ سی پیک منصوبے کی وجہ سے ایک طرف کاروبار کے مواقع میں اضافہ کی توقع ہے ۔ تو دوسری طرف یہ خطرہ بھی موجود ہے ۔ کہ دوسرے شہروں سے بڑے سرمایہ کے مالک چترال کے کاروبار پر قبضہ جمائیں گے ۔ اور چترال کے لوگ اُن کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے ۔ اس لئے اس بات کی اشد ضرورت ہے ۔ کہ چترال میں کاروبار سے وابستہ لوگ خود کو الرٹ رکھیں اور حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے ابھی سے تیاری کریں ۔ ورنہ چترال کے ٹرانسپورٹر ز ، تجار برادری اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کو کف افسوس ملنا پڑے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال چترال میں تریچمیر ڈرائیور یونین کی حلف برداری تقریب سے بطور صدر محفل خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال گوہر علی مہمان خصوصی کے علاوہ صدر چترال چیمبر آف کامرس و صدر سی سی ڈی این سرتاج احمد خان اور نومنتخب کابینہ کے ارکان اور ڈرائیور یونین کے ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ضلع ناظم نے کہا ۔ کہ ڈرائیور برادری اور تجار یونین روایتی طریق کار کی بجائے وقت کے تقاضوں کے مطابق ڈاکومنٹیشن کریں ۔ تاکہ حکومت سے قرضوں کی وصولی اور کاروبار سے متعلق دیگر اداروں سے روابط کرکے فوائد حاصل کرنے میں آسانی ہو ۔ انہوں نے ڈرائیور یونین اور تجار یونین کو ہدایت کی ۔کہ وہ چترال چیمبر آف کامرس کے ساتھ قریبی روابط رکھیں ۔ اور اس فورم کے ذریعے اپنے کاروبار کو فروغ دینے اور نئی گاڑیوں کی خریداری کیلئے بزنس