407

چترال بازارٹریفک پلان ناقابل عمل ہے جاری شدہ ٹریفک پلان سے پندرہ ہزارتاجرمتاثروہوچکے ہیں؍مولاناعبدالاکبرچترالی

پشاور(نامہ نگار)چترال بازارٹریفک پلان ناقابل عمل ہے جاری شدہ ٹریفک پلان سے پندرہ ہزارتاجرمتاثروہوچکے ہیں اگربروقت اس پرنظرثانی نہ کی گئی توپندرہ ہزارتاجرہی نہیں بلکہ دوکانوں میں کام کرنے والے مزیدہزاروں افرادبے روزگارہونگے جبکہ ضلع چترال میں بے روزگاری پہلے سے موجودہے ۔ڈپٹی کمشنرچترال اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچترال اپنے فیصلے پرنظرثانی کریں تاکہ تاجرطبقہ فاقہ کشی کی شکارنہ ہو۔ان خیالات کااظہارجماعت اسلامی پاکستان کے رہنماسابق ممبرقومی اسمبلی مولاناعبدالاکبرچترالی نے ایک اخباری بیان میں کیاہے۔انہوں نے کہاکہ لواری ٹنل دن رات ٹریفک کے لئے نہ کھولنے اورمخصوص اوقات متعین کرنے کی وجہ سے کاروباری طبقہ پریشان ہے۔مزیدستم ظریفی یہ کی گئی ہے کہ تمام بازاروں جن میں اتالیق بازار،شاہی بازارتاکڑوپ رشت بازارٹریفک یکطرفہ کرنے سے کاروباری مشکلات سے دوچارہوچکاہے۔لہذاضلعی انتظامیہ اس مسئلے کواناکامسئلہ نہ بنائیں اوربلاتاخیرتاجربرادری کوریلیف پہنچائیں۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں اسٹیک ہولڈرکاروباری طبقے کوسرے سے اعتمادمیں نہیں لیاگیاہے جوکہ نیک شگون نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں