173

تحریک بحالی بجلی گھرریشن کا ہنگامی اجلاس،ریشن پاؤر ہاؤس پر جلد از جلد کام شروع کرنے کا مطالبہ

چترال(نمائندہ )گذشتہ روز تحریک بحالی بجلی گھر ریشن کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر تحریک نادر جنگ ریشن میں منعقد ہوا اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔اجلاس میں ذیل قرارداد متفقہ طورپر منظور ہوئی۔۔شرکاء اجلاس نے خیبر پختونخواہ حکومت اور پیڈو حکام کی بھرپور انداز میں مذمت کیں۔کافی عرصے تک حکومت کو ڈیدلائن دیتے رہے اور حکومت بھی مختلف حلیوں حوالوں سے وقت پر وقت مانگتی رہی۔مختلف اوقات پر ہمیں یقین دہانی کے باوجود تاحال مذکورہ بجلی گھر پر کام چالو کرنے سے قاصر ہیں۔ہم تحریک بحالی بجلی گھر ریشن وسب ڈویژن مستوج کے عوام اپنے قومی سرمایے کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔جس کے لئے جانی ومالی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔بذریعہ قراداد ہذا خیبر پختونخواہ حکومت اور پیڈو حکام سے بھر پور اپیل ہے کہ13 مئی 2018سے پہلے پاؤر ہاؤس پرکام کا باقاعدہ آغاز کیا جائے بصورت دیگر پیڈو کے 22ہزار صارفین سراپا احتجاج بن کر سڑکوں پر نکلیں گے جس کی زمہ داری خیبرپختونخواہ حکومت اور پیڈو پر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں