300

پی ٹی آئی کا شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے والے ارکان کو پارٹی سے فارغ کرنے کا فیصلہ

اکستان تحریک انصاف کی قیادت نے خیبرپختونخوا میں ہارس ٹریڈنگ الزام میں شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے والے اسمبلی ارکان کو پارٹی سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سینٹ الیکشن میں تحریک انصاف نے ہارس ٹریڈنگ کے الزام میں اپنے ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا جس پر بعض ارکان اسمبلی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پریس کانفرنس کے ذریعے ان الزامات کو مسترد کیا  جبکہ بعض نے شوکاز نوٹس کا جواب دینے پر اتفاق کیا۔ میڈیا کے ذریعے جواب دینے پر پارٹی قیادت نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی بجائے پارٹی کے خلاف بولنے پر انھیں پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں اسپیکر کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کو ہارس ٹریڈنگ کے ثبوت فراہم کردیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ سینٹ کے حالیہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے بیس ممبران پر ووٹ بیچنے کا الزام تھا اور پارٹی قیادت نے چند دن پہلے ان کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں