207

الخدمت فاونڈیشں چترال کے زیر انتظام تین روزہ فری آئی کیمپ اختتام پذیر1030خواتین وحضرات کیمپ سے مستفید

چترال (نمائندہ  )الخدمت فاونڈیشں چترال کی زیر انتظام تین روزہ فری آئی کیمپ اختتام پذیر ہوا۔جس میں ضلع چترال کے طول و عرض سے آنکھوں کی تکلیف میں مبتلا کل 1030 خواتیں و حضرات مستفید ھوئے۔ فری آئی کیمپ  میں 80 خواتیں و حضرات کےکامیاب اپریشنس ہوئے اور ساتھ ہی لینس بھی لگا دئیے گئے جس کیوجہ سے بزرگوں کی بینائی لوٹ اآئی۔ نیز 950 مریضوں کے آنکھوں کا معائنہ کرنے کے بعد مفت ادویات بھی فراہم کیے گئے۔عوامی حلقوں نے الخد مت فاونڈیشں چترال کیطرف سے کامیاب فری آئی کیمپ کی انعقاد پر خراج تحسیں پیش کیا اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ الخدمت فاونڈیش مستقبل میں بھی اسی طرح کے فری کیمپ کا انعقاد کرکے عوام کو علاج معالجے میں مدد دینے میں اپنا کردار ادا کرتی رہےگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں