203

جماعت اسلامی خیبرپختونخواہ حکومت سے علیحدہ، وزراٗ نے استعفے پیش کئے

جماعت اسلامی نے خیبر پختونخواہ حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا، جماعت اسلامی کے وزراٗ اور پالیمانی سیکریٹری اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے۔علیحدگی کا یہ اعلان آج پشاور میں  وزیراعلی پرویز خٹک کے ہمراہ پریس کانفرنس  کے دوران صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ نے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے، اچھی شراکت اقتدار کے بعد الگ ہو رہے ہیں، دوستانہ ماحول میں علیحدگی اختیار کرکے اچھی سیاسی روایت قائم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے بھرپور تعاون کیا، میرٹ کا قیام انکا مشترکہ ایجنڈا تھا، عوامی مفاد سب سے مقدم ہے، عوامی مفاد کے لیے آئندہ بھی ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اب ایم ایم اے کا حصہ بن چکی ہے، ہمارا کوئی اختلاف ہے اور نہ کوئی جھگڑا، ہم خوشی خوشی الگ ہو رہے ہیں، جماعت اسلامی نے حکومت کے دوران ہماری کافی مدد کی۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نےعدم اعتماد کے لیے درخواست دی تو گورنر کے حکم کے مطابق فیصلہ ہوگا، اپوزیشن جماعتوں نے میرے ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔دوسری جانب وزراء کی پریس کانفرنس کے بعد جماعت اسلامی کے 3 وزراء اور ایک پارلمیانی سیکریٹری مستعفی ہوگئے۔جماعت اسلامی کے مستعفی ہونے والے وزراء میں وزیر بلدیات عنایت اللہ، وزیرخزانہ مظفر سید، وزیرمذہبی امور حبیب الرحمان اور پارلیمانی سیکریٹری محمد علی شامل ہیں۔مستعفی ہونے والوں نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ کو جمع کرادیئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں