489

عام انتخابات عبوری حکومت کے بننے کے بعد 60 روز میں ہو جایئں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات 90 دن میں نہیں بلکہ 60 دن میں ہوں گے اور الیکشن  شفاف اور وقت پر ہوں گے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی، آئندہ انتخابات شفاف ہوں گے اور الیکشن 90 دن میں نہیں بلکہ 60 دن میں اور اپنے وقت پر ہوں گے جب کہ نگران وزیراعظم ریٹائرڈ سیاستدان بھی ہو سکتا ہے تاہم کسی ریٹائرڈ جنرل کا کوئی آپشن نہیں آیا۔وزیراعظم نے کہا کہ نگران وزیراعظم اتنا اہم عہدہ نہیں جتنا ہم نے بنادیا ہے جب کہ اپوزیشن لیڈر کو کہا ہے کہ خود ہی نگران وزیراعظم پراتفاق رائے کرلیں اور وہ جو نام دیں گے وہ انکو منظور ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر صحافی حضرات کوئی تین نام دے دیں ہم ان پر بھی غور کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے صحافیوں پہ تشدد کی معذرت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کل بھی تھے آج بھی ہیں اور آیندہ بھی رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں