221

اپنے دس سالہ دوراقتدارمیں چترال کے اندرسکولوں کاجال بچھایا،خواتین کے تعلیم کواولین ترجیح دی ہیںایم پی اے سلیم خان

چترال(ڈیلی چترال نیوز)چیئرمین ڈیڈک ممبرصوبائی اسمبلی چترال سلیم نے گذشتہ روزگرم چشمہ میں گورنمنٹ گرلزہائیرسکنڈری سکول کے افتتاح کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپنے دس سالہ دوراقتدارمیں چترال کے اندرتعلیمی اداروں کاجال بچھایاہے۔خاص کربچیوں کےلئے زیادہ تعلیمی ادارے بنوائے جس کی ایک مثال گرلزہائیرسکنڈری سکول گرم چشمہ ہے۔اس سے پہلے پورے تحصیل لٹکوہ میں کوئی ہائیرسکنڈری سکول فارگرلزموجودنہیں تھا۔انہوںنے کہاکہ جب تک ہمارے خواتین تعلیم یافتہ نہیں ہونگے توبحیثیت قوم ہم ترقی نہیں کرپائیں گے۔آج کادورمقابلے کادورہے اس دورمیں جوبھی بچہ یابچی معیاری اوراعلیٰ تعلیم حاصل کریگا۔وہ آسانی سے بہتراورباوقارروزگارحاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔اسی روزایم پی اے سلیم خان نے گورنمنٹ بوائزہائیرسکنڈری سکول گرم چشمہ میں امتحانی حال کابھی افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے گورنمنٹ سکولوںمیںاین ٹی ایس کے ذریعے قابل وراعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کوبھرتی کرکے معیارکومزیدبہتربنایاہے ۔لہذاوالدین کویہ پیغام دیناچاہتاہوں کہ وہ پرائیویٹ سکولوں میں اپنے وسائل کوضائع کرنے بجائے گورنمنٹ سکولوںمیں اپنے بچوں کوداخل کروائیں اورحکومتی تعلیمی اداروں ہرپورابھروسہ کرکے وقت میںاپنے بچوں کومعیاری تعلیم دلوائیں ۔انہوںنے اساتذہ پربھی زوردیکرکہاکہ پہلے اساتذہ اپنے بچوں کوگورنمنٹ سکولوں میں داخل کروائیں ۔ان کودیکھ عام لوگ بھی اپن بچوں کوگورنمنٹ سکولوں میں لے کرآئیں گے۔انہوںنے مزیدکہاکہ چترال تاگرم چشمہ روڈکی کشادگی اورپختگی کےلئے فیڈول پی ایس ڈی پی میں تقریبادس ارب روپے منظورہوچکے ہیں جس کی ٹینڈرنگ کاعمل مکمل نہیںہواہے۔لہذامذکورہ روڈکی تعمیرجنرل الیکشن 2018کے بعدشروع کردی جائیگی۔انہوں نے واضح الفاظ میں کہاکہ اس سال عام انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی وفاق اورچاروں صوبوں میں اپنی حکومت بنائیگی ۔انہوںنے چترال کے عوام پرزوردیکرکہاکہ چترال سے بھی پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈروں کوووٹ دیکرکامیاب بنائیں تاکہ ہم چترال کوایک ماڈل ضلع بناسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں