چترال(ڈیلی چترال نیوز)چیئرمین ڈیڈک ممبرصوبائی اسمبلی چترال سلیم نے گذشتہ روزگرم چشمہ میں گورنمنٹ گرلزہائیرسکنڈری سکول کے افتتاح کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپنے دس سالہ دوراقتدارمیں چترال کے اندرتعلیمی اداروں کاجال بچھایاہے۔خاص کربچیوں کےلئے زیادہ تعلیمی ادارے بنوائے جس کی ایک مثال گرلزہائیرسکنڈری سکول گرم چشمہ ہے۔اس سے پہلے پورے تحصیل لٹکوہ میں کوئی ہائیرسکنڈری سکول فارگرلزموجودنہیں تھا۔انہوںنے کہاکہ جب تک ہمارے خواتین تعلیم یافتہ نہیں ہونگے توبحیثیت قوم ہم ترقی نہیں کرپائیں گے۔آج کادورمقابلے کادورہے اس دورمیں جوبھی بچہ یابچی معیاری اوراعلیٰ تعلیم حاصل کریگا۔وہ آسانی سے بہتراورباوقارروزگارحاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔اسی روزایم پی اے سلیم خان نے گورنمنٹ بوائزہائیرسکنڈری سکول گرم