217

بونی سے بانگ یارخون جاتے وقت لینڈکروزرگاڑی مستوج کے مقام پرحادثے کاشکارجس کے نتیجے میں ڈرائیورسمیت 9افرادزخمی

چترال(ڈیلی چترال نیوز)پیرکے روزبونی سے بانگ یارخون جاتے وقت لینڈکروزرگاڑی مستوج کے مقام پرحادثے کاشکارجس کے نتیجے میں ڈرائیورسمیت 9افرادزخمی ۔مستوج پولیس کے مطابق بونی سے بانگ یارخون جاتے وقت ایک مسافرلینڈکروزرگاڑی نمبرNCP-3166 مستوج کے مقام پرڈرائیورسے بے قابوہوکرگہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے گاڑی میں سوارڈرائیورسمیت 9افرادزخمی ہوئے۔زخمیوں میں ڈرائیوربلبل نادر،میرزہ گل زوجہ نادر،شریف الدین،سہیل احمد،مناحیل،کریم مدد،شیرعالم ،عبداللہ اورمنظورعلی شاہ ساکنان بانگ پائیں شامل ہے۔زخمیوں کو تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال مستوج پہنچایاگیاجہاں ان کی حالات خطرے سے باہربتائی جاتی ہے۔ملزم کے خلاف تھانہ مستوج میں 289/337-Gکے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں