216

اپر چترال بونی میں کیمسٹ برادری کی ہرتال کی وجہ سے عوام پریشانی کا شکار ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ واپس لیا جائے۔پرویز لال

بونی(نمائندہ )آل ناظمین فورم اپر چترال کے صدر پرویز لال نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کے آٹھ اضلاع کی طرح ضلع چترال میں بھی میڈیکل اسٹوروں کی ہرتال کی وجہ سے دوکانوں کی بندش کے نتیجے میں زندگی بچانے والی ادویات کی نہ ملنے کی وجہ سے اپر چترال کے کسی بھی ہسپتال میں کسی کی موت واقع ہوئی تو اُسکی براہ راست زمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے انتہائی غیر دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے لاکھوں افراد کو بے روزگار کرنے کی راہ ہموار کی۔جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سابقہ ڈرگ ایکٹ کو بحال رکھ کر لاکھوں افراد کو روزی کمانے کا موقع فراہم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں