202

چترال کیمسٹ برادری کی ہڑتال تیسرے دن میں داخل، مریضوں کو ادویات کے حصول میں سخت مشکل کا سامنا

چترال (نمائندہ) ڈرگ رولز میں وزیر اعلیٰ کی طرف سے ترمیم اور میڈیکل اسٹور چلانے کے لئے فارمیسی کٹیگری بی سرٹیفیکیٹ کو لازمی قرار دینے کے خلاف کیمسٹ برادری کی ہڑتال تیسرے دن میں داخل ہوگئی جس کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں او پی ڈی اور داخل مریضوں کو ادویات کے حصول میں سخت مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ ضلعے کے مختلف علاقوں سے آمدہ خبر کے مطابق بونی، مستوج، ارندو، شاگرام اور ایون کے علاوہ دوسرے چھوٹے ہیلتھ کیر یونٹوں میں بھی ادویات کی عدم دستیابی کا مسئلہ عوام کو درپیش رہا۔ ادھر پاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن چترال کے رہنماؤں نے مطالبے کی منظوری تک ہڑتال کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور چترال پریس کلب کے سامنے دھرنا جاری رکھا۔ مختلف سیاسی اور سول سوسائٹی تنظیموں کے رہنماؤں کا بدھ کے دن بھی آنے اور ہڑتالی کیمسٹوں سے اظہاریکجہتی کا سلسلہ جاری رہا جن میں ایم پی اے سلیم خان ، پی پی پی کے رہنما انجینئر فضل ربی جان اور پی ٹی آئی رہنما عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ جبکہ ڈرائیورز یونین کے صدر صابر احمد صابر اور دوسرے شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں