367

صدر پاکستان تحریک انصاف چترال عبد اللطیف کا دورہ بمبوریت,اہم شخصیات کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت

چترال(نمائندہ ) پی ٹی آئی سپورٹس اینڈ کلچر چترال کے صدر فخراعظم اور جنرل سیکرٹری وزیرزادہ  کے زیر اہتمام ایک شمولیتی پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں بمبوریت کےاہم شخصیت ویلیج کونسل کے نائب ناظم اور ممتاز سماجی شخصیت محمد حنیف نےاپنےساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ۔ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں میں مسلم لیگ کے دیرینہ کارکن صوبیدار ریٹائر رحمت کریم اپنی تیس سالہ رفاقت کو خیر آباد کہہ کراپنے خاندان سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے شاہی نور ریٹائر حوالدار چترال لیویز نے  پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلیاور جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے پاک آرمی کے ریٹائر حوالدار آمین الرحمان  بھی اپنے خاندان سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ان کےعلاوہ خواجہ احمد، ابدال خان، قاضی محمد عیسیٰ،انوار احمد،شمس اللہ،اکرام،مجاہد آحمد،شاہداللہ،سمیع اللہ،نصرت آللہ،ہدایت اللہ،فضل الرحمان سمیت ستر افراد نے خاندان سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔اس موقع پرپی ٹی آئی چترال کے صدر عبد الطیف نے پی ٹی آئی کے صوبائی حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالی اور خاص کر آیون یونین کونسل میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ایک ارب سے زیادہ کے خطیر رقم خرچ کئے ۔ جن میں قابل ذکر آر سی سی پل ،گرلز ڈگری کالج،سوطالبات کیلئے بمبوریت میں ہاسٹل، گرلز مڈل اور ہائی سکول،ہائی سکول رمبور، اور کلاش کیلئے خصوصی فنڈز دئے۔ عبد الطیف نے ممتاز سماجی کارکن اور سینئر رہنما وزیر زادہ کے کوششوں کو سراہا اوراس عزم کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی چئرمین عمران خان اس دفعہ اقلیتی ٹکٹ کیلاش کمیونٹی کو دینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں