چترال ( محکم الدین ) دروش شیشی کوہ کے گاؤں بیلہ اور گورین گول کے رہائشی محراب ، حاجیب الرحمن ،سوالی خان ، نوشاد خان ، نور محمد اور امیررحمان اور اُن کی خواتین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے ۔ کہ ٹمبر مافیا کے سرپرست حاجی انظر گُل سے خرد بُرد کی گئی اُن کی رائیلٹی کی رقم فوری طور پر اُنہیں دلایا جائے ۔ بصورت دیگر وہ ڈپٹی کمشنر آفس چترال کے سامنے اجتماعی خود سوزی کریں گے ۔ چترال پریس کلب میں جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ حاجی انظر گل نے بوگس جے ایف ایم سی بنا کر ہم سادہ لوح لوگوں کی رائیلٹی کی رقم ہڑپ کی ۔ اور اُن کو اُن کے حق سے محروم کر دیا ۔ آج وہ کوڑی کوڑی کے محتاج ہو گئے ہیں ۔ جبکہ حاجی انظر گل اُن کی رائیلٹی کی رقم ہڑپ کرکے چترال سے لے کر پشاور تک کروڑوں روپوں کی جائداد بنائی ۔ حالانکہ وہ بھی اُن جیسا غریب آدمی تھا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اپنا حق مانگنے پر ٹمبر مافیا مختلف طریقوں سے ڈرانے دھمکا رہا ہے اور اُن کی جانوں کو شدید خطرہ در پیش ہے ۔ دولت کے بل بوتے پر پولیس کواپنے مفاد میں استعمال کرتے ہوئے وہ اپنے مخالفین