353

ویلج کانسل بونی ون اور ٹو کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت سردار حکیم خان ممبر تحصیل کونسل مستوج بونی میں منعقد

بونی(نمائندہ  )ویلج کانسل بونی ون اور ٹو کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت سردار حکیم خان ممبر تحصیل کونسل مستوج بونی میں منعقد ہوا۔اس اجلاس میں ویلیج ناظمین اور ممبران کے علاوہ لیڈی ممبرز ڈسٹرکٹ اورتحصیل کونسل بھی شریک ہوئیں۔اجلاس میں دومادومی اوی بونی کے مقام پرایس آر ایس پی کی جانب سے تعمیر شدہ پاؤر ہاؤس پر اپنی تحفظات اور ناکامی پر اظہار خیال کرتے ہوئے شرکاہ نے کہا کہ اس بجلی گھرکے افتتاح کے موقع پر ایس آر ایس ہی کے چیف ایگزیکٹیو شہزادہ مسعود الملک نے بونی میں کہا تھا کہ بجلی گھر نو مہینے میں عوام کو بجلی مہیا کریگی۔مگر انتہائی افسوس کی بات ہے کہ تین سال گذرنے کے بعد جب اس بجلی گھر کو مکمل کیا گیاتو صرف تین دن بعد اس کی نہر متاثرہوئی۔پھر تعمیر کرنے کے بعد دوبارہ متاثرہونے کے بعد اب تک اس پاؤر ہاؤس سے عوام کو کوئی بجلی نہیں مل رہی ہے۔اس کے علاوہ ڈائیلاگ کے وقت اس پاؤر ہاؤس کے ساتھ پول ،ٹرانسفرمرز،ٹرانسمیشن لائین اور میٹر وغیرہ کی بھی بات ہوئی تھی مگر تاحال عوام کو ان چیزوں سے کوئی فائدہ نہیں پہنچا ۔اجلاس کے شرکاء نے اس کی مکمل انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس این جی او کی جانب سے کرڑوں روپوں کی فنڈ سے عوام کو فائدہ پہنچایا جائے۔ اجلاس میں بکریاں پالنے کی وجہ سے علاقے کو درپیش خطرات کا جائزہ بھی لیتے ہوئے نہایت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شرکاء نے کاکہا کہعلاقے کے مکین خود اپنی بکریاں محدود رکھنے پر کام کررہے ہیں تاکہ موسمی حالات کی وجہ سے سیلاب ودیگر پریشانیوں سے بچا جاسکیں۔لیکن یہ دیکھ کر حیرت ہورہی ہے کہ گذشتہ چار دنوں سے گہریت ودیگر علاقوں سے زیادہ تعدادمیں بکریاں اپر چترال کے مختلف چراگاہوں میں منتقل کئے جارہے ہیں ۔اجلاس کے شرکاء نے قرارداد کے ذریعے ڈپٹی کمشنر چترال سے گذارش کرتے ہوئے بکریوں کی اپر چترال نقل وحرکت پر فوراًپابندی لگاکر اس علاقے کے لوگوں کو ممکنہ خطرات سے بچانے میں اپنا کردار اداکریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں