بونی(نمائندہ )ویلج کانسل بونی ون اور ٹو کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت سردار حکیم خان ممبر تحصیل کونسل مستوج بونی میں منعقد ہوا۔اس اجلاس میں ویلیج ناظمین اور ممبران کے علاوہ لیڈی ممبرز ڈسٹرکٹ اورتحصیل کونسل بھی شریک ہوئیں۔اجلاس میں دومادومی اوی بونی کے مقام پرایس آر ایس پی کی جانب سے تعمیر شدہ پاؤر ہاؤس پر اپنی تحفظات اور ناکامی پر اظہار خیال کرتے ہوئے شرکاہ نے کہا کہ اس بجلی گھرکے افتتاح کے موقع پر ایس آر ایس ہی کے چیف ایگزیکٹیو شہزادہ مسعود الملک نے بونی میں کہا تھا کہ بجلی گھر نو مہینے میں عوام کو بجلی مہیا کریگی۔مگر انتہائی افسوس کی بات ہے کہ تین سال گذرنے کے بعد جب اس بجلی گھر کو مکمل کیا گیاتو صرف تین دن بعد اس کی نہر متاثرہوئی۔پھر تعمیر کرنے کے بعد دوبارہ متاثرہونے کے بعد اب تک اس پاؤر ہاؤس سے عوام کو کوئی بجلی نہیں مل رہی ہے۔اس کے علاوہ ڈائیلاگ کے وقت اس پاؤر ہاؤس کے ساتھ پول ،ٹرانسفرمرز،ٹرانسمیشن لائین اور