چترال ( نمائندہ ) چترال کے معروف گورنمنٹ کنٹریکٹر ناصر احمد خان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے ۔ کہ جمیعت العلماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا گُل نصیب اُس کے بھائی زرنصیب اور فرنٹ مین اسرار الدین کے اثاثہ جات کی چیکنگ کیلئے سومو ٹو ایکشن لے کر اُنہیں انصاف دلایا جائے ، جنہوں نے دھوکا دہی اور فراڈ کے ذریعے اُن کے فرم کو بوگس طورپر استعمال کرکے اُنہیں بڑے پیمانے پر مالی نقصان پہنچایا ہے ۔ چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اپنے سابقہ سنیٹر شپ کے دوران مولانا گُل نصیب نے اپنے فنڈ اپنے بھائی کے ذریعے میرے جعلی دستخطوں اور میرے فرم کے نام کو استعمال کرکے حکومت کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا ۔ اور میری ساکھ کو بھی مجروح کیا ۔