چترال (محکم الدین ) سات روزہ مُلکی ٹورنامنٹ کا فائنل پولو میچ بارش سے پولوگراؤنڈ گیلا ہونے کے سبب اتوار کے روز نہیں کھیلا جا سکا ۔ تاہم رسہ کشی اور تیر اندازی کے مقابلے اور کلچرل شو کا انعقاد کیا گیا ۔ اس سے قبل گورنمنٹ کامرس کالج چترال کے ہال میں محفل مشاعرہ ، کلچرل شو ہو ا ، جبکہ یونیورسٹی آف چترال کے طلبہ کی طرف سے لگائے گئے مختلف اسٹالز کی نمائش کی گئی ۔ جس میں طالبات کی طرف سے چترال کی دستکاری ، گولین کے طلبہ کی طرف سے منرل واٹر کی تیاری ، چترالی گیتوں کومقامی سٹوڈیو میں کمپوز کرنے ،مناسب ریٹ پر لوکل ٹیکسی سروس کے ائیڈیاز بھی پیش کئے گئے ۔ پروگرام میں کتابوں کے اسٹال بھی لگائے گئے تھے ۔ مُلکی ٹورنامنٹ میں چترال بھر سے 45 پولو ٹیموں نے حصہ لیا ۔ جبکہ فائنل میچ چترال پولیس اور چترال سکاؤٹس کے مابین کھیلا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ میں پولو سمیت تمام روایتی گیم شامل تھے ۔ جن سے چترال کے تماشائی بہت محظوظ