چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چترال کی سب سے قدیم تعلیمی ادارہ گورنمنٹ ہائی سکول چترال کی 75سالہ تقریبات کے سلسلے میں اتوار کے روز سکول میں دو نشستوں پرمشتمل ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سکول سے فارع ہونے والے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ پہلی نشست کی صدارت چترال یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائرکٹر پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے جبکہ دوسری نشست کی صدارت ضلع ناظم مغفرت شاہ نے کی۔ پہلی نشست میں سکول کی تاریخ پر گل مراد خان حسرت ، پوزیشن ہولڈر طلباء کے بارے میں صلاح الدین صالح اوراولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی کارکردگی کے بارے میں شہزادہ تنویر الملک نے اپنے مقالے پیش کئے جبکہ ایسوسی ایشن کے صدر الحاج عیدالحسین نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ یہ مادر علمی ایک الگ پوزیشن اور پہچان کا حامل قدیم ادارہ ہے اور یہاں سے فارع ہونے والے طلباء کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے ایک عظیم مقصد کے حصول کی طرف قدم بڑہادی گئی ہے۔سکول کے سابق اساتذہ اور طا لب علموں نے سکول میں قیام کے دوران اپنی خوشگوار یادوں کو حاضریں سے شیئر کیاجنہیں بہت سراہا