470

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کاریسکیو 1122چترال کے ضلعی آفس کا دورہ

چترال(نمائندہ  )ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے ریسکیو 1122چترال کے ضلعی آفس کا دورہ کیا..ایمرجنسی آفیسر امجد خان نے وفد کو خوش آمدید کہا اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروںنے اُنہیں  سلامی پیش کی.ڈائریکٹر نےوفدکے ساتھ ریسکیو سٹیشن اور کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا. اس موقع پرڈاکٹر خطیراحمد نے اپنے خطاب میں چترال کے ریسکیو اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو1122 کہ اہلکار 24 گھنٹے ہر قسم کی ایمرجینسی میں خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ ریسکیو1122 جائے حادثہ سے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ہسپتال تک منتقل کرنے تک کی تمام تر سہولیات مفت فراہم کرے گی اور اس کا سارا خرچہ صوبائی حکومت برداشت کرئے گی. ریسکیو1122 کے ٹال فری نمبر 1122 پر کال پر کرنے کے بھی کسی قسم کے اخراجات نہیں آئیں گے.ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن انجینئر سراج انور، ایس ایس پی آپریشنز اسلم نواز،ٹی ایم او چترال، اور ایکسین سی اینڈ ڈبلیو چترال بھی موجود تھے.اے سی ساجد نواز نے ریسکیو 1122کو چترال کے لوگوں کے لئے ایک بہترین تحفہ قرار دیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں