493

یونیورسٹی آف چترال میں بین الامذہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

چترال(نمائندہ  )یونیورسٹی آف چترال میں بین الامذہب ہم آہنگی اور بھائی چارے پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں چترال میں بسنے والے مختلف مذہبی مکاتیب فکر کے علماء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ، خصوصاً اعلیٰ تعلیم کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات اور اساتذہ کے کردار کے حوالے سے بات کی گئی ، سیمینار سے مولانا سلامت اللہ ، ڈاکٹر اقبال الدین ، پروفیسر صاحب الدین ، مولانا حسین احمد اور حاجی مغفرت شاہ نے خطاب کیا ، مقررین نے چترال میں بین الامذہبی ہم آہنگی کو وقت کی ضرورت قرار دیا اور اس حوالے سے قرآن و حدیث کی روشنی میں دلائل دئیے گئے ، اس سلسلے میں مزید کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ، مقررین نے سوشل میڈیا کے موجود استعمال کو بھی کسی خاص ضابطہ اخلاق کے اندر لانے ،راوداری ، محبت ، بھائی چارے اور اخوت کے جذبات او احساسات کو معاشرے میں عام کرنے اور قدیم چترالی روایات اور بھائی چارے کے ماحول کو مزید بہتر کرنے پر بھی اتفاق کیا۔یونیورسٹی اف چترال کے پراجیکٹ ڈائرایکٹر پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے مہمان مقررین کا شکریہ ادا کیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ چترال کے پرامن ماحول کو بہتر بنانے میں چترال کی لوکل کمیونٹی چترال یونیورسٹی کا ساتھ دے گی اور وہ مستقبل قریب میں اس طرح کی مزید نشستوں کا اہتمام کریں گے تاکہ لوگ آپس میں مل بیٹھ کر آپس کے تنازعات کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنے اور صحت مندمعاشرتی روئیوں کو پروان چڑھا سکیں ۔اس سیمینار کو شعبہ ریلجس سٹڈی نے منعقد کیا تھا ،اور فوکل پرسن ڈاکٹر ضیاالحق نے اس میں کلیدی کردار ادا کیا ، جلد ہی چترال یونیورسٹی اس سلسلے کا دوسرا سیمینار منعقد کرے گی جس میں پروفیسر ڈاکٹر قبلہ آیاز چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل اورپاکستان میں موجودمذہب و فرقوں کے علماء کرام خطاب کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں