چترال(نمائندہ )یونیورسٹی آف چترال میں بین الامذہب ہم آہنگی اور بھائی چارے پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں چترال میں بسنے والے مختلف مذہبی مکاتیب فکر کے علماء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ، خصوصاً اعلیٰ تعلیم کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات اور اساتذہ کے کردار کے حوالے سے بات کی گئی ، سیمینار سے مولانا سلامت اللہ ، ڈاکٹر اقبال الدین ، پروفیسر صاحب الدین ، مولانا حسین احمد اور حاجی مغفرت شاہ نے خطاب کیا ، مقررین نے چترال میں بین الامذہبی ہم آہنگی کو وقت کی ضرورت قرار دیا اور اس حوالے سے قرآن و حدیث کی روشنی میں دلائل دئیے گئے ، اس سلسلے میں مزید کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ، مقررین نے سوشل میڈیا کے موجود استعمال کو بھی کسی خاص ضابطہ اخلاق کے اندر لانے ،راوداری ، محبت ، بھائی چارے اور اخوت کے جذبات او احساسات کو معاشرے میں عام کرنے اور قدیم چترالی روایات اور بھائی چارے کے ماحول کو مزید بہتر کرنے پر بھی