چترال(نمائندہ )یونیورسٹی آف چترال میں ’’ ادب ، ثقافت اور ہم ‘‘ کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،اس سیمینارمیں اکیڈیمی آف لیٹر پاکستان کے سابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر قاسم بگھیو ،لوک ورثہ کے خالق اور مفکر ادیب اور کلچر کے ایکسپرٹ عکسی مفتی نے اپنے مقالے پیش کیے ، ادب اور اس کی ضرورت و اہمیت پر ڈاکٹر قاسم بگھیو نےاپنا مقالہ پڑھا جس میں انہوں نے ادب کی اہمیت اور پڑھے لکھے لوگوں خصوصاً یونیورسٹی کے طالب علموں پر اس کے اثرات اور فوائد کا تذکرہ کیا اور دیگر علوم کی تفہیم اور معاشرہ سازی میں ادب کے کردار پر سیر حاصل بحث کی ، عکسی مفتی جو معروف