301

تحریک تحفیظ پاکستان کے مرکزی انفارمیشن سکریٹری بدیع الرحمن کا تمام محب وطن اور فرض شناس پاکستانیوں سے پر خلوص اپیل

اسلام آباد / تحریک تحفیظ پاکستان کے مرکزی انفارمیشن سکریٹری بدیعا لرحمن چترالی نے ایک اخباری بیان کے ذریعے تمام محب وطن اور فرض شناس پاکستانیوں سے پر خلوص اپیل کرتے ہوئے کہا ہے۔کہ اول الحمداللہ ہم مسلمان پھر پاکستانی اور آخیر میں کسی پارٹی کا درجہ ہے۔کہ کسی بھی میڈیا سے بات یا سوشل پر پیغام ڈیلیور کرنے سے پہلے انتہاُئی اختیاط اور دانشمندی سے کام لیں۔یہ بات ضرور ذہن نشین کرلیں۔ کہ اس بات یا خبر سے بین لا اقوامی لیول پر کیا اثر ہو سکتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارے سربراہان صاحبان کی ذاتی مفادات اور سیاسی لالچ کی وجہ ہم جہاں کہڑے ہیں یہ بات سب کو بخوبی معلوم ہے۔بچی کچی کمی کو ہم پورا کررہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بیان تو ایک اور مسئلہ جوکہ انتہائی شرمناک بات ہے مگر آج ایک اور لیگی کارکن کا بیان سخت افسوس اور سخت تکلیف کے ساتھ پیش خدمت ہے ۔انکا سوشل میڈیا بیان یہ ہے۔وہ چار سابقہ برسر اقتدار لوگوں کا نام لیکر عرض کر رے ہیں۔کہ سب نے بمبئ حملے کی زمہ داری قبول کی ہیں آج اگر نواز شریف نے مانا تو کیا ہوا۔ اُنہوں نے کہا کہ مجھے ایسے سوچ اور ذہین والوں پر سخت افسوس اور رشک ہے۔جن کو پتہ بہی نہیں کہ میں کیا کہہ رہا ہوں ۔اس کا اس پاکستانی پر کیا اثر ہو سکتا ہے۔رہ گئ بات نوازشریف کی ،بدیع الرحمن نے تحریک تحفظ پاکستان کی طرف سےحکومت پاکستان کے لاءانفورسمنٹ اداروں سے پر زور اپیل کی کہ انصاف کے تقاضوں کو پورے کرتے ہوئے صحیح اور معنی خیز انویسٹیگیشن کے بعد اگر جرم ثابت ہوتا ہے تو قرار واقعی سزا دیا جاۓ تاکہ آنے والے نسلوں کے لیے مثال بنے۔اور کسی کو بھی جرءات نہ ہو کہ وہ قومی سلامتی کے ساتھ کھیلے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں