-گزشتہ روز بعد از نماز مغرب چترال پبلک سکول اینڈ کالج میں سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا – جس میں سکول سے فارغ التحصیل سابق طلباء، والدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں شرکت کیں – اس تقریب کے مہمان خصوصی ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ تھے – تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد نبی کریم صل اللہ علیہ والہ و سلم کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کے گیے – سکول کا ترانہ گروپ قومی ترانہ پیش کیا – پرنسپل وجیہہ الدین نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا – اپنے خطاب پرنسپل میں سکول کے سالانہ سرگرمیوں کے حوالے سے حاضرین کو آگاہ کیا اور سکول کی کارکردگی رپورٹ پیش کیا – پرنسپل وجیہہ الدین نے کہا کہ چترال پبلک سکول اینڈ کالج ضلع چترال کا بانی نجی تعلیمی ادارہ ہے یہاں سے فارغ التحصیل ہزاروں کی تعداد میں طلباء طلبات مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں – پروگرام میں سکول کے طلباء طلبات ملی نغمے گا کر، خاکے، تقاریر اور سٹیج شو کا شاندار مظاہرہ کر کے حاضرین کو خوب محظوظ کیا – پروگرام کے آخر میں