348

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا فاٹا کے حوالے سے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کردی ،این اے ون چترال ہو گا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا ، فاٹا کے حوالے سے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کردی ہے ابتدائی فہرست کے مطابق این اے ون چترال ہو گا باجوڑ ایجنسی کی ایک نشست کم کرتے ہو ئے تین سے دو کر دی گئی ہیں جبکہ کرم ایجنسی میں ایک نشست کا اضافہ کرکے دو نشستیں کردی گئی ہیں ۔ کچھ حلقوں کے نمبر تبدیل کر دیئے ہیں ۔ مہمند ایجنسی کا نمبر تبدیل ہو کر 43سے 42ہو گیا ہے صوبائی دارلحکومت پشاور کے بعض حلقوں میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے ۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقہ جات کے ابتدائی اشاعت 5مارچ 2018کو کی گئی تھی ابتدائی حلقہ بندیوں کے خلاف 1286اعتراضات الیکشن کمیشن کو موصول ہو ئے تھے ان میں خیبر پختونخوا کے 181اعتراضات ، فاٹا کے 11اعتراضات شامل تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں