چترال(رپورٹ شہریار بیگ) چترال یونیورسٹی کے زیر اہتمام پولیٹکل پارٹی منشور برائے الیکشن 2018اور چترال کی ترقی کے موضوع پر چترال یونیورسٹی میں ایک روزہ سمینار منعقد ہوا۔جس کے مہمان خصوصی چترال یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری تھے۔سمینار میں PTI,PPP,APML,JUIاورجماعت اسلامی کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔اس موقع پر PPPکے عالمذیب ایڈوکیٹ نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اُنہوں نے اس ملک کو 1973کا متفقہ اسلامی آئین دیا۔ خوشحال پاکستان کا منشور لے کر وجود میں آیا تھا۔PPPنے ہمیشہ اپنے منشور پر چلنے کی کوشش کی تو اس کے راہ میں روڑے اٹکائے گئے اور امریت مسلط کی گئی۔PPPچترال میں سب سے