214

پرویز خٹک نے جماعت اسلامی کے تین وزراء اور پارلیمانی سیکرٹری کے استعفے منظور کر لئے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے جماعت اسلامی کے تین وزراء اور پارلیمانی سیکرٹری کے استعفے منظور کرلئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس ہوا۔ترجمان وزیراعلیٰ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے جماعت اسلامی کے سینئر وزیر بلدیات عنایت اللہ خان،وزیر خزانہ مظفرسید،وزیر مذہبی امور حبیب الرحمان اور پارلیمانی سیکرٹری محمد علی کے استعفے منظور کرلئے۔اطلاعات کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کابینہ اجلاس میں شرکت نہیں کی۔یاد رہے کہ کچھ دن قبل جماعت اسلامی رہنماؤں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو اپنے استعفے پیش کئے تھے جو کہ اب منظور کرلئے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں