196

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی بونی ٹاون میں چار مقامات پر قائم یوٹیلیٹی سٹورز میں اشیائے خوردنوش ختم ہوگئی

بونی(نمائندہ  )رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی بونی ٹاون میں چار مقامات پر قائم یوٹیلیٹی سٹورز میں اشیائے خوردنوش ختم ہوگئی۔ایک طرف حکومت نے اس سال رمضان میں یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کو ایک ارب 73کروڑ روپے کا سبسیڈی دینے کا اعلان کیا ہے تو دوسری طرف پہلے دن ہی یوٹیلیٹی سٹورز ویران نظر اآرہے ہیں،دوسری طرف غریب عوام سستی حکومتی پیکیج کی اُمید میں دن بھر سٹور کے چکر لگاتے رہے۔جنرل کونسلر بونی عبدالجبار نے حکومت اور یوٹیلیٹی سٹورز انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق تین دنوں کے اندر غریب عوام کو سستی اور سبسیڈائز ریٹ پر اشیاء خوردنوش کی ترسیل شروع کریں بصورت دیگر غریب روزہ دار حکومت کے اس مذاق کے خلاف شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں